انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے : اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل

 انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان تعاون  ناگزیر ہے : اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شیریں گل نے کہا ہے کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہوتی ہے اور ذمہ دار صحافی عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انتظامیہ مثبت اور تعمیری تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتی ہے ، بشرطیکہ اس کا مقصد اصلاح اور بہتری ہو۔وہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) تحصیل بھیرہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اور صحافی برادری کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے یونین کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا جن میں صدر چوہدری محمد اکرم گادی، سینئر نائب صدر ظفر اقبال کھوکھر، نائب صدور چوہدری طارق امیر اور محمد عظمت اقبال، جنرل سیکرٹری خواجہ کامران نسیم، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں، سیکرٹری اطلاعات مہر محمد بلال طاہری اور فنانس سیکرٹری عطاالرحمن اقبال شامل تھے ۔ جائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہ رخ جاوید خرابیٔ صحت کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں