خالہ زاد بہن کو جعلی کاغذات تھمانے والا گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر میں خالہ زاد بہن کو پلاٹ اور دکانیں فروخت کرکے جعلی کاغذات تھمانے والے شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
جاوید کالونی کی رہائشی عاصمہ بتول نے پولیس کو بتایا کہ ان کے خالہ زاد روطاب اعظم نے ایک مکان اور دو دکانیں فروخت کرنے کی رضا مندی ظاہر کی۔جس پر مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کا سودا ہوا۔ خاتون نے نقدی رقم اور زیورات ادا کیے ، لیکن ملزم نے انہیں معاہدے کے جعلی کاغذات تھما دئیے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔