کوٹمومن میں صفائی مہم کا آغاز، پورا شہر صاف بنانے کا عزم
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن ملک محمد اختر نے پورے شہر اور تحصیل کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے عزم کے تحت صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔
اس مہم کا مقصد شہر، محلہ تارڑاں والا، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔\"ستھرا پنجاب\" کے محنتی عملے نے انجینئر چوہدری مستنصر کی قیادت میں سیم نالے والی سائیڈ اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ سیوریج نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور پانی کی نکاسی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ صفائی مہم کے دوران انچارج سٹی رانا غلام رسول کی نگرانی میں ٹیم نے صفائی کے عمل میں مزید تیزی لائی ہے جس کے باعث علاقے میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ۔سی ای او \"ستھرا پنجاب\" منظور احمد بھٹی بھی تحصیل کوٹ مومن میں صفائی کی تمام سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، جن کی قیادت میں صفائی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے ۔
اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اختر نے کہا کہ ہم پوری تحصیل کوٹ مومن کو صاف ستھرا بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔ صفائی مہم کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا بھی ہے ۔