کیمیکل ملا دودھ عوام کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک : ڈاکٹر زاہد اقبال

کیمیکل ملا دودھ عوام کی صحت کے لیے  انتہائی خطرناک : ڈاکٹر زاہد اقبال

بھلوال (نمائندہ دنیا )معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ کیمیکل ملا دودھ عوام کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔

 انہوں نے حکومت اور فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈاکٹر غوری نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور دودھ کی کمی کے باوجود 24 گھنٹے میں دستیاب دودھ کی موجودگی کی وجہ کیمیکل استعمال ہے ، جو جگر اور معدے کو متاثر کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں