ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح : رائے صفدر
46 اڈا (نمائندہ دنیا )چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رائے صفدر حسین ساہی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ش
46 اڈا (نمائندہ دنیا )چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رائے صفدر حسین ساہی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ حکومت پنجاب لوڈ ایکسل لمٹ اور ڈرائیورز کے لائسنس کے معاملات پر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جبکہ پل گیارہ پر ریسکیو 1122 کی سروس جلد فراہم کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو اتحاد ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پی پی 74 میاں اکرام الحق بھی موجود تھے ۔ رائے صفدر حسین ساہی نے کہا کہ پل گیارہ سٹون انڈسٹری کے سٹون ٹرانسپورٹرز، ڈمپر مالکان اور ڈرائیورز کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل گیارہ پر ریسکیو 1122 اور ڈرائیونگ سکول کا قیام ناگزیر ہے ، جس بارے میں جلد خوشخبری دی جائے گی۔تقریب سے نیو اتحاد ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خالد آرائیں، بانی چوہدری مقبول وڑائچ اور چوہدری مشتیاق گل سمیت دیگر ڈمپر مالکان نے بھی خطاب کیا۔