828گاڑیوں کے چالان ،11 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضلع خوشاب میں جاری کریک ڈاون کے دوران ٹریفک پولیس نے 828گاڑیوں کے چالان کئے اور گیارہ لاکھ روپے سے زاد جرمانہ وصول کیا۔
چالان اپولیس ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 181،ہیلمٹ نہ پہنے پر 135، اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کر نے پر 16، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 41چالان ٹکٹ کاٹے گئے جبکہ 10انڈر ایج ڈرائیوروں،6دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،65 غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی اور48 لین ، لائن وائیلیشن کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ۔