حکومتی جماعتیں کسی فتنہ پرورکو مذموم مقاصد پورے کرنے نہیں دیں گی ،محمد علی ساول
خوشاب(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ تحفظات اپنی جگہ لیکن ملکی سالمیت و استحکام کیلئے پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اتحاد میں شامل تمام سیاسی قوتیں ایک پیج پر ہیں۔
کسی فتنہ پرورکومذموم مقاصد پورے کرنے نہیں دیں گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوری اقدار کا احترم سب پر لازم ہے سیاست کی آڑ میں کسی کو قومی مفادات کو نقصان پہنچانے توڑ پھوڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔