چو دھری نصیر میکن ریجن کا بہترین سب انسپکٹر قرار
بھیرہ(نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی سال 2025 کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سب انسپکٹر چوہدری نصیر میکن کو ریجن کا بہترین سب انسپکٹر قرار دیا گیا ہے۔
آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے نمایاں کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی خدمت اور فرائض کی دیانت دارانہ انجام دہی پر سب انسپکٹر چوہدری نصیر میکن کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا۔