سیرتِ مصطفیٰؐ آج بھی دنیا کے لیے رہنمائی اور امن کا سرچشمہ :امیر علی شاہ ،منیر احمد ناز

سیرتِ مصطفیٰؐ آج بھی دنیا  کے لیے رہنمائی اور امن کا  سرچشمہ :امیر علی شاہ ،منیر احمد ناز

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سرپرست اعلیٰ مرکزی نعت کونسل حاجی سید امیر علی شاہ ، صدر نعت کونسل حاجی منیر احمد ناز نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرتِ مصطفیٰؐ میں عجز، شفقت، مساوات اور انسان دوستی کے ایسے روشن پہلو ہیں جو آج بھی دنیا کے لیے رہنمائی اور امن کا سرچشمہ ہیں۔

مرکزی نعت کونسل حضور نبی کریم ؐ کے یہی روشن پہلو معاشرے کے سامنے لانے اور ان پرصحیح معنوں پر عمل کیلئے کوشاں ہے ، محفل میں حاجی عبدالخالق چوہدری نصر حیات گوندل ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر خورشید الحسن ، محبوب الطاف بھٹی ، قاری شہزاد علی گولڑوی، قاری آصف شہزاد معینی ، محمد نوید قادری ، محمد ابوبکر شہزاد اور دیگر شریک ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں