لحاف کو آگ لگ جانے سے 80 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی
شاہپور صدر(نامہ نگار )شاہپور کے قریبی علاقہ تنکی والا میں 80 سالہ خاتون لحاف کو آگ لگ جانے سے بری طرح جھلس گئی۔
اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بزرگ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور صدر منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے امیراں بی بی کی چارپائی کے قریب انگیٹھی رکھی ہوئی تھی ،اچانک لحاف نے آگ پکڑ لی ،خاتون کا نچلا دھڑ بری طرح جھلس گیا۔