سورج بادلوں میں چھپا رہا،دھند اور سردی کی شدت برقرار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں دھند اور سردی کی شدت جمعرات کے روز بھی برقرار رہی ، دن بھر سورج بادلوں میں چھپا رہااور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کرر ہ گیا۔
بازاروں میں بھی رش کم رہا، لوگ آگ سلگا کر سردی کی شد ت کم کرتے دکھائی دیئے ، لوگوں کی اکثریت گھروں میں بیٹھ کو موسمی کھانوں سے لطف اندوز ہوتی رہی ۔