اوباش کی 7سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،ملزم گرفتار
اوباش کی 7سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،ملزم گرفتار ملزم قیصر کو فرار ہوتے ہوئے اہل محلہ نے پکڑ لیا ، مقدمہ درج
خوشاب(نمائندہ دُنیا )مٹھہ ٹوانہ کے نواحی گاوں بجار میں قیصر نے 7سالہ کم سن رمضان اقبال کو زیادتی کا نشانہ بنا دیابچے کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوئے جنہوں نے ملزم مدنی قیصر کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزم مدنی قیصر کیخلاف متاثرہ بچے کے والدارشدشہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،بچے کو طبی معائنہ کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔