فائر سیفٹی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیدی گئی

 فائر سیفٹی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیدی گئی

فائر سیفٹی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیدی گئی کاروباری مراکز،دوکانوں،ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آگ لگنے کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سرگودھا ریجن میں ضلعی سطح پر فائر سیفٹی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتری کیلئے اقدامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات اور نقصانات پر قابو پانے کیلئے فائر سیفٹی کمیٹیاں مکمل فعال نہیں ہو سکیں اور ان کمیٹیوں کے فیصلوں پر نچلی سطح پر بھی عملدرآمد نہیں ہو پا رہا،جس پر کمیٹیوں کی کارکردگی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز کوکاروباری مراکز،دوکانوں،ہسپتالوں، فیکٹریوں ،تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات پر حفاظتی انتظامات کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ایس او پی کو نظر انداز کرنے پر قانونی کاروائی کیلئے کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں