دھند میں گاڑی موٹر وے پر لے جانے والا ڈرائیور گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دھند کے باعث داخلہ بند ہونے کے باوجود جنگلا توڑ کر گاڑی موٹر وے پر بھگاکر لے جانے کی کوشش کرنیوالا کار سوار گرفتار کرلیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب شدید دھند کے باعث موٹر پر داخلہ ممنوع قرار دیئے جانے کے باوجود سالم انٹر چینج پر ایک کار سوار کو موٹر وے پولیس نے روکا تو ملزم جنگلا توڑ کر موٹر وے پر گاڑی بھگا لے گیا تاہم کرائم سکواڈ نے تعاقب کر کے اسے روک کر گرفتار کر لیا ملزم کا نام فدا محمد اور وہ مردان کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔