پاکستان ایشیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک بن کر ابھر رہا ہے ،میاں عمران

 پاکستان ایشیا کا سب سے زیادہ مقروض  ملک بن کر ابھر رہا ہے ،میاں عمران

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر میاں عمران نے کہا ہے کہ معاشی اشاریہ کسی طرح بھی بہتری کی طرف نہیں جا رہا۔

جس کی وجہ سے پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ قرضوں کے سود کی زد میں آنیوالا ایشیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک بن کر ابھر رہا ہے اس ملک کو ایشیاء کا معاشی ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے اس کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔جس کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں قرض ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں