ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،نقدی ،فونز،سامان لوٹ لیا
ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،نقدی ،فونز،سامان لوٹ لیاامتیاز اورمحمد دلاور کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،3گھروں میں بھی وارداتیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع اوپی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے امتیاز احمد جو کہ ہسپتال میں داخل اپنی بیوی کیلئے دوا لینے جا رہا تھا سے گن پوائنٹ پر بیس ہزار روپے چھین لئے ،ٹرسٹ پلازہ کے قریب محمد دلاور سے تین نامعلوم افراد نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ، جبکہ موضع ڈھکواں کی حلیمہ بی بی ،136جنوبی کے عبید اﷲ،49ٹیل کی شازیہ نسرین کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال وزر ،شیخ جلیل کے رہائشی غلام حسین کی دوکان سے بھاری مالیت کا ویلڈنگ پلانٹ ،کوٹ فرید کے محمد ثاقب کی دوکان سے 70ہزار روپے نقدی،116جنوبی کے ثمر عباس کی دوکان سے سوا لاکھ روپے مالیت کے سپیئر پارٹس،موضع اوپی کے دلاور حسین کے کریانہ سٹور سے 40ہزار روپے مالیت کی اشیائے خورونوش،105جنوبی کے رضوان کے کریشر پلانٹ سے 19لاکھ روپے مالیت کی مشینری،130شمالی سے محمد عدیل، 46جنوبی سے ہارون الرشید کی موٹرسائیکلیں،محلہ وزیر پور کے عظیم عباس کے ڈیرہ سے 17لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔