گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 60ہزار روپے جر ما نے عائد

گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 60ہزار روپے جر ما نے عائد

گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 60ہزار روپے جر ما نے عائد مارکیٹوں با زاروں میں آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق پیرا فورس کے افسران اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ما ہ کے دوران کل18976انسپکشنز کیں اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 60ہزار روپے جر مانہ عائد کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی جا نب سے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، پیرا فورس کے افسران اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تما م مارکیٹوں با زاروں میں آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، گرانفروشوں کا محاسبہ کیا جائے اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں