الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کے تحت بیروزگار افراد میں رکشے تقسیم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام سرگودھا کے زیر اہتمام بے روز گار افراد کو روزگار کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے آٹو رکشے تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق ،پروفیسر شبیر گوندل، اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم نے شرکت کی رکشہ کی تقسیم کا مقصد ایسے افراد جن کے پاس اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کو ئی سہولت میسر نہیں ہے انہیں اپنا روز گار فراہم کرنا ہے تا کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہو کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔