ضلع میانوالی میں اگلے ماہ 164 فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع
46واٹر پلا نٹس میں سے 36کی بحالی و مر مت کا کا م بھی مکمل:ڈی سی کو بریفنگ تما م واٹر فلٹریشن پلا نٹس کو مکمل فعال کریں،معیار ی میٹریل لگائیں،اسد عباس مگسی
میانوالی (نامہ نگار )وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر، میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت پنجاب صا ف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائر یکٹر صاف پانی اتھارٹی یاسر بشیر، ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد شفیق، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خا ن اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ نے شرکت کی۔اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع بھر میں 164نئے واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی تنصیب کے سلسلہ میں سروئے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اگلے ماہ ان واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی تعمیرکا آغاز کر دیا جا ئے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے سے نصب شدہ 46واٹر فلٹریشن پلا نٹس میں 36کی بحالی و مر مت کا کا م بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ پلانٹس کی بحالی و مرمت کا کام آئندہ دس یو م کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب لوگوں کو پینے کے صا ف پانی کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ہر ممکنہ وسائل بر ؤئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے صاف پانی اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی بحالی و مر مت کے کا موں کو فوری طور پر مکمل کر کے تما م واٹر فلٹریشن پلا نٹس کو فنگشنل کیا جا ئے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنا یا جا ئے ،کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی تنصیب اور بحالی و مر مت کے کا موں کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔