ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کا حکم

ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کا حکم

ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کا حکمایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ای اے ڈی اے اولیا وکیل، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبد اﷲ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عاشق حسین کھوکھر اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر انجمن تاجران کی مشاورت سے مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ردوبدل کیا گیا جسکا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ وصول کرنیوالے عناصر کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ عوام الناس کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلوانے اور ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں