کمرمشانی میں امن کمیٹی اور پولیس کی شراکت داری نے امن و امان کی مثال قائم کر دی

 کمرمشانی میں امن کمیٹی اور  پولیس کی شراکت داری نے  امن و امان کی مثال قائم کر دی

کمرمشانی (نمائندہ دنیا) کمرمشانی میں امن کمیٹی اور پولیس کی باہمی شراکت داری نے علاقے میں امن و امان کے قیام کی ایک کامیاب مثال قائم کر دی ہے۔

اس دور میں مجموعی سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ ساتھ فوجداری اور خونی دشمنیوں جیسے حساس تنازعات میں بھی قابلِ ذکر مصالحتیں ممکن ہوئیں۔امن کمیٹی کے معزز اراکین اور علاقہ کی بااثر شخصیات، جن میں عنایت اللہ خان ننزئی، ٹھیکیدار ممتاز خان سرمت خیل سمیت دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں کا کردار نمایاں رہا۔ جن کی مخلصانہ کوششوں سے برسوں پرانے تنازعات صلح میں بدل گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں