سلانوالی کے نواح میں مرغوں کی لڑائی پر جوا، پولیس چھاپہ

 سلانوالی کے نواح میں مرغوں کی لڑائی پر جوا، پولیس چھاپہ

دو جواری گرفتار، لاکھوں کے قیمتی مرغے ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد

سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواحی علاقے میں مرغوں کی لڑائی پر کھلے عام جوا کھیلنے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو جواریوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ درجنوں تماشائی موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق نواحی چک نمبر 136 شمالی میں قبرستان کے قریب گل شیر ولد علی شیر، محمد منیر ولد رمضان، محمد جاوید ولد محمد رفیق اور اصغر وغیرہ مرغے لڑا کر جوا کرا رہے تھے ۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محمد منیر اور محمد جاوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے دو قیمتی مرغے ، داؤ پر لگی 12 ہزار روپے نقدی، پانچ عدد قیمتی موبائل فونز اور ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی۔ ولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 افراد کو نامزد اور 28 نامعلوم افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں