موٹر سائیکل ٹرک سے جاٹکرائی ،شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

موٹر سائیکل ٹرک سے جاٹکرائی ،شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

خراب ٹرک سڑک پر کھڑا تھا،حادثہ ہوگیا،40سالہ محمد اکرم مو قع پر دم توڑ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے خراب ٹرک سے جاٹکرائی ، شوہر جا ں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی،تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر قصبہ ساہیوال ڈگری کالج کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک کے پیچھے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجہ میں اس پر سوار 40 سالہ محمد اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی مسماۃ بی بی شدید زخمی ہو گئی ،خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے شوہر کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں