تمام زیر التوا درخواستوں پر مقررہ وقت میں کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری

تمام زیر التوا درخواستوں پر  مقررہ وقت میں کاروائی مکمل  کرنے کے احکامات جاری

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں جرائم کی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت تھانہ وائز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں دو تھانوں قائد آباد اور مٹھہ ٹوانہ کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران شریک تھے ، اجلاس میں دوقنوں تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات پر یونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں میرٹ پر یکسو کرنے اور تمام زیر التوا درخواستوں پر مقررہ وقت میں کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، اجلاس سے ڈی پی اوڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر لمحہ کوشاں رہیں،انہوں نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ تھانوں میں آنیوالے شہریوں کیساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں دوران ڈیوٹی سخت لہجے ، بدتمیزی یا تضحیک امیز رویے سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں