مخالفین کی کھڑی کی جانیوالی ہر رکاوٹ پاوں کی ٹھوکر سے دور کر دینگے ،غوث محمد نیازی
خوشاب(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینئر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے دیہی اور شہری زندگی کا فرق مٹانے کیلئے دور افتادہ علاقوں سے غربت اور پسماندگی کو دیس نکالا دینے کا عہد کر رکھا ہے۔
مخالفین کی جانب سے کھڑی کی جانیوالی ہر رکاوٹ پاوں کی ٹھوکر سے دور کر کے وطن عزیز میں کی ترقی و خوشحالی کا سفر برق رفتاری کے ساتھ جاری رکھے گی، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں صحت تعلیم پینے کے صاف پانی سیوریج سڑکوں کی تعمیر حکومت کے اولین اہداف ہیں۔