سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن‘1 اشتہاری ،دو کرایہ دارگرفتار
سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن‘1 اشتہاری ،دو کرایہ دارگرفتارکچہری روڈ، مسلم بازار، فتح خان مارکیٹ، معراج ہوٹل، فیصل ہوٹل آپریشن کیا گیا
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن، ایک اشتہاری گرفتار، دو کرایہ دار حراست ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ سٹی ایریا میں سپیشل کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔حالیہ ملکی حالات اور شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی کچہری روڈ، مسلم بازار، فتح خان مارکیٹ، معراج ہوٹل، فیصل ہوٹل، کوئٹہ ہوٹل، وتہ خیل چوک اور پی اے روڈ سمیت مختلف مقامات پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن عمل میں لایا گیا۔دورانِ آپریشن تقریباً 40 سے 50 افراد کی ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے موقع پر ویری فکیشن کی گئی جبکہ مشکوک افراد کی کڑی نگرانی بھی کی گئی۔سپیشل سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر مبشر مقصود، ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر رانا عبدالحق، دونوں تھانوں کے افسران و اہلکاران، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔کارروائی کے دوران بی کیٹیگری کا ایک مجرم اشتہاری گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد کو بغیر اجازت نامہ کرایہ پر رہائش اختیار کرنے پر حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔