طلباء کا برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز کا مطالعاتی دورہ کیا
بھیرہ(نامہ نگار )ہاتھی ونڈ بھیرہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت سجاور حسین بٹ نے طلباء کے ایک گروپ کے ہمراہ برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اس دورہ کا اہتمام لارنس کالج مری کے پرنسپل جواد ضیا نے کالج کے 20 طلباء پر مشتمل گروپ کے لیے ترتیب دیا جس میں لارنس کالج میں زیر تعلیم سجاور حسین بٹ کا بیٹا عبداللہ بٹ بھی شامل تھا دورے کو سپن فلوئنس گروپ کے ڈائریکٹر سجاور حسین بٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان کی وساطت سے کوآرڈینیٹ کیا دورے میں طلباء کو برطانوی پارلیمانی نظام، قانون سازی کے مراحل اور تاریخی پس منظر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے ایوانوں کی کارروائی کا مشاہدہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ سجاور حسین بٹ مختلف ممالک میں کنسٹرکشن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور کاروباری حلقوں میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔