اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا شہر کا اچانک دورہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا شہر  کا اچانک دورہ اشیائے  خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے پپلاں شہر کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑھی بازار میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اور موقع پر موجود دکانداروں سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ ماہِ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو تاکید کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائے تاکہ شہری باآسانی قیمتوں سے آگاہ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں