سالانہ سلسلہ اعتکاف اور سالانہ دورہ قران بمع تفسیر شروع
میانوالی (نامہ نگار )مرکز بدریہ نوریہ کوٹ چاندنہ کے خلیفہ مجاز پیر سید محمد انور الزمان شاہ کاظمی المشہدی کے زیر اہتمام سالانہ سلسلہ اعتکاف اور سالانہ دورہ قران بمع تفسیر شروع ہے۔
اس دورہ قران بمع تفسیر و تشریح سننے کے لیئے مریدین اور جو عوام یہاں مرکز بدریہ نوریہ کوٹ چاندنہ میں نہیں آ سکتی ان تمام حضرات کے لیئے یا جو ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان تمام حضرات کے لیئے آن لائن قران کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے وہ حضرات اپنے اپنے اپنے مقامات پر بھی رہ کر فیوض و برکات حاصل کریں گے۔