اسلامی معاشرہ میں بھی مغرب کی طرح اولاد والدین کے حقوق ایک بوجھ سمجھنے لگی،عتیق الرحمان صدیقی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مذہبی رہنماء قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے اسلامی معاشرہ میں بھی مغرب کی طرح اولاد والدین کے حقوق ایک بوجھ سمجھنے لگی ہے عام دیکھا گیا ہے کہ اولاد صاحب حیثیت بھی ہوتی ہے تو والدین اپنی چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ۔
اس کی سب سے بڑی وجہ والدین کی طرف سے اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت نہ کرنا ہے ، اگر ہم اولاد کی اسلامی احکامات کے مطابق تربیت کریں تو انہیں حقیقی معنوں میں اپنے حقوق وفرائض کا شعور ہوگا ۔اور اس طرح یہ خرابی پیدا ہی نہیں ہوگی، کیوں کہ جب انہیں دین کی فہم ہوگی تو وہ نہ صر ف اپنے والدین کے حقوق کا خیال رکھیں گے بلکہ وہ اپنی اولاد کی بھی اسلامی خطوط پر بہتر تربیت کے حوالہ سے خاص توجہ دیں گے ۔