مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان آوارہ جانوروں کا مسکن بن گیا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم ہونیکی وجہ سے آوارہ جانوروں کا مسکن بن گیا۔قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں علاقہ مکینو ں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا میں قدیمی لاہندے والے قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے جمارکھے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قبروں کی بے حرمتی جاری ہے ۔
چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانور قبرستان میں داخل ہوکر قبروں کا تقدس پاما ل کرتے ہیں جوکہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے ۔مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چار دیواری کیلئے خصوصی فنڈ مختص کرکے چاردیواری کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔