خوشاب کا نوجوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے ایک اور نوجوان ندیم عباس نے تحفظ ناموس وطن کے دوران جام شہات نوش کر لیا، شہیدندیم عباس موضع تیتری کا رہائشی تھا اور اس نے وزیرستان میں دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن کو اپنی جان کا نذارنہ پیش کیا شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں تیتری کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران و ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار کر سلامی دی،چیف آف ڈیفنس فورسز و دیگر اعلی افسران کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔