گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا

گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو مار  پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے اور تشدد کے مختلف واقعات کے دوران کوٹمومن میں مدثر علی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی فروا بی بی کو مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا۔

جس پر وہ میکے چلی گئی ملزم اپنے بھائی کے ہمراہ وہاں بھی پہنچ گیا اور بیوی کے ساتھ ساتھ اپنے سالوں تیمور علی ،بلال حسن کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،سیال موڑ پر مقدمہ بازی کی رنجش پر اظہر وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے ارشاد احمد ،بیٹے علی حسن اور بھانجے آفتاب ،فہد اور عدیل کو لہولہان کر دیا،حسین آباد میں نوا ز اور سکے ساتھیوں نے زمین کے تنازعہ پر قاسم اسکے بھائی مصطفی کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اس دوران ان کی بہنیں عطیہ اور بشریٰ بھائیوں کو بچانے آئیں تو ملزمان نے انہیں بھی مارا پیٹا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں