کندیاں میں سینٹری ورکرز اب دو شفٹوں میں کام کریں گے

کندیاں میں سینٹری ورکرز اب دو شفٹوں میں کام کریں گے

کندیاں میں سینٹری ورکرز اب دو شفٹوں میں کام کریں گےپہلی شفٹ صبح 8 بجے سے 3 بجے ،دوسری شفٹ رات 10 بجے تک کام کرے گی

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام، سینٹری ورکرز اب دو شفٹوں میں کام کریں گے ۔کندیاں شہر میں سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کندیاں میں اب سینٹری ورکرز سیوریج کی بحالی اور صفائی کے کام کیلئے دو شفٹوں میں خدمات انجام دیں گے جس سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں واضح کمی کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل دوپہر 2 بجے کے بعد سینٹری ورکرز کی عدم دستیابی کے باعث گلی محلوں میں نکاسی آب کے مسائل سنگین صورت اختیار کر جاتے تھے ۔نئے شیڈول کے مطابق پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرے گی ۔اس اقدام کا مقصد شہر کی اُن گلیوں میں فوری بنیادوں پر کام کرنا ہے جہاں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں