نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 4افراد زخمی ،ملزم فرار

 نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 4افراد زخمی ،ملزم فرار

نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 4افراد زخمی ،ملزم فرار ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل،ایک زخمی کی حالت تشویشناک

خوشاب(نمائندہ دنیا )کدھی کے گاؤں ٹھٹھی کلرانی میں صابر حسین بلوچ کے ڈیرہ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں4افراد زخمی ، حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری جمیعت موقع پر پہنچ گئی ، پانچوں زخمیوں صابر حسین ولدشیربہادر بلوچ اس کابیٹا حسن رضا ،قمرعباس ولدمحمداسلم بلوچ ساکن بدلی والا، شہریارولد اعجاز مسلم شیخ ساکن شاہ پور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی حسن رضا بلوچ کی حالت تشویشناک ہے ، خوشاب پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ابھی تک حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں