یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی فعال بنا نا ضروری ہے ، رضوان مختار

یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی فعال بنا نا ضروری ہے ، رضوان مختار

یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی فعال بنا نا ضروری ہے ، رضوان مختار خوشاب اور جوہر آباد کی آبادی کے تناسب سے سہولت بازار ناکافی

خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ نگہبان پروگرام کے تحت ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو ریلیف حکومتی پالیسی خوش آئند ہے تاہم روزے داروں کو ریلیف پیکیج کے ساتھ ساتھ تمام اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی فعال بنا نا ضروری ہے ، اپنی رہائش گاہ چک 47ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز غیر فعال ہونے سے لوگوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مشکلات درپیش ہیں، انہوں ن ے کہا کہ خوشاب اور جوہر آباد کی آباد کی تناسب سے دونوں شہروں میں قائم کئے سہولت بازار ناکافی ہیں، اگر یوٹیلیٹی سوٹر کی بحالی ممکن نہ ہو تو کم از کم ماہ رمضان المبارک کے دوران قائم ہونیوالے ان سہوت بازاروں کی تعداد میں اٖاہ کیا جائے تاکہ روزہ داروں کی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں