نمبردار کی ذمہ داری نہیں کہ وہ محکمہ مال کووصولیاں کر کے دے

نمبردار کی ذمہ داری نہیں کہ وہ محکمہ مال کووصولیاں کر کے دے

نمبردار کی ذمہ داری نہیں کہ وہ محکمہ مال کووصولیاں کر کے دے نمبر دار صرف رہنمائی کرینگے ،ویلج کمیٹیوں میں بھی انکا کلیدی کردار ادا کرینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ریونیو افسران کو جاری گائیڈ لائن میں قرار دیا گیا ہے کہ سول ایڈمنسٹریشن اور عوام کے مابین ایک سیڑھی کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں میں جرائم کے کنٹرول، لاء اینڈ آر ڈر کی صورتحال بہتر بنانے اور دیگر سوشل ایشوزکا نچلی سطح پر حل نمبر داری سسٹم سے ہی ممکن ہے نمبردار کی ذمہ داری نہیں کہ وہ محکمہ مال کو آبیانہ یا دیگر وصولیاں کر کے دے ،اس ضمن میں ہدایت کی گئی کہ تمام خالی سیٹوں پرنمبر دار دیئے گئے معیار کے تحت منتخب کر کے انہیں دفاتر دیئے جائیں، نمبر دار محکمہ ریونیو کی صرف رہنمائی کرینگے۔،ویلج کمیٹیوں میں بھی انکا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں