چیف آفیسر کاسیوریج نظام درہم برہم ہونے پر اظہار برہمی

چیف آفیسر کاسیوریج نظام درہم برہم ہونے پر اظہار برہمی

چیف آفیسر کاسیوریج نظام درہم برہم ہونے پر اظہار برہمی عملہ صفائی سے جواب طلبی کرتے ہوئے تین روز میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا ایکشن شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم ہونے پر اظہار برہمی اور سپروائزر وں کی سرزنش ،13سینٹری ورکروں کی جواب طلبی کر لی گئی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر ماجد بن احمدنے صبح سویرے شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر متعدد جگہوں پرصفائی ابتر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان علاقوں میں کام کرنے والے 13عملہ صفائی سے جواب طلبی کرتے ہوئے تین روز میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی اورمعقول جواب نہ ہونے پر ان ملازمیں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں