جیولری خرد برد کرنے پرکارگو سروس مالک کیخلاف مقدمہ

جیولری خرد برد کرنے پرکارگو سروس مالک کیخلاف مقدمہ

جیولری خرد برد کرنے پرکارگو سروس مالک کیخلاف مقدمہ کوئٹہ میں خریدار کو 35لاکھ کی آرٹیفیشل جیولری بھجوائی گئی تھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صراف کی 35لاکھ روپے مالیتی آرٹیفیشل جیولری خرد برد کرنے کے الزام میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی کارگو سروس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقام حیات کے محمد ناصر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے فینسی آرٹیفیشل جیولری کی دوکان بنا رکھی ہے ، چند روز قبل کوئٹہ میں تاج نامی خریدار کو اس نے 35لاکھ روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری جنرل بس اسٹینڈ پر واقع پرویز بٹ کی نجی کارگوسروس کے ذریعے بھجوائی جو کہ تاج کو موصول نہ ہوئی، رابطہ کرنے پر بس کے کنڈیکٹر نے بتایا کہ ژوب کے مقام پر حادثہ ہو گیا ہے ، گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے اور آپ کا سامان بھی محفوظ ہے ،،مگر اس کے بعد جب بھی رابطہ کیا کمپنی کے مالک اور ملازمین لعت و لعل سے کام لیتے رہے ، اس حوالے سے جنرل بس اسٹینڈ کی یونین کے عہدیداران نے مداخلت کر کے سامان کی واپسی کی یقین دہانی کروائی ، اور16فرور ی کو سامان دینے کا وعدہ کیا ،جب مقررہ وقت پر پہنچے تو کمپنی مالک پرویز بٹ اور اس کا ملازم سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور کہا کہ اگر سامان لینے آئے تو اس کے نتائج برے ہونگے ، مذکورہ بیان کی روشنی میں پولیس نے ملزمان کے خلاف خرد برد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں