رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری سے ہو گا

رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری سے ہو گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ذسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرمیڈم صائمہ منظور نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس جمنیزیم میں رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرے گا۔

 جس کا باقاعدہ آغاز 28فروری سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے دوران فٹسال، کراٹے ، ٹائیکوانڈو اور بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے جن میں ضلع بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔میڈم صائمہ منظور کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں