بم ڈسپوزل سکواڈ کا مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار ڈپٹی کمشنر، کنٹرولر سول ڈیفنس کی ہدایت پر حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس آفیسر میانوالی شاہد پرویز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ لاری اڈا میانوالی میں موجود مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں مسافروں گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
انھوں نے اڈا منیجرز کو ہدایت کی مسافرؤں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں مسافر گاڑیوں میں سوار حضرات کے سامان کی حفاظتی آلات سے جانچ پڑتال کی جائے ۔ انھوں نے مسافر گاڑیوں میں سکیورٹی عملہ اور فرسٹ ایڈ باکس رکھنے کے سلسلہ میں گاڑیوں کے مالکان کو قانونی نوٹسز جاری کیے تاکہ عوام الناس کے جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے ۔