ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، لکڑی سے لوڈ گاڑی ضبط
ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، لکڑی سے لوڈ گاڑی ضبطدرختوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی
کندیاں(نمائندہ دنیا)ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، مسکٹ لکڑی سے لوڈ گاڑی ضبط،مقدمہ درج ۔محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹمبر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں کنزرویٹر محکمہ جنگلات سرگودھا ڈویژن سید عامر عباس شاہ اور ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات میانوالی ملک اظہر کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں کڑی نگرانی اور چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کنزرویٹر کندیاں نارتھ سید کاشف شیرازی، انسپکٹر فاریسٹ صوبہ خان اور فاریسٹ رینجر نصر اللہ خان نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسکٹ لکڑی سے لوڈ ایک ڈالہ پکڑ لیا کارروائی کے دوران گاڑی کو تحویل میں لے کر سرکاری قبضہ میں دے دیا گیا۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔