میانوالی :کھلا مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا
میانوالی (نامہ نگار) کندیاں کے نواحی علاقہ خانقاہ سراجیہ کے مین بازار میں بغیر ڈھکن کے کھلا مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے تین ہفتے گزرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی خانقاہ سراجیہ کے عملہ کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔
اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار ایم سی خانقاہ سراجیہ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی خانقاہ سراجیہ کے معروف سماجی رہنما طارق عزیز نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار خانقاہ سراجیہ میں کھلے مین ہول پر فوری طور ڈھکن نصب کر کے اہل علاقہ کی تکالیف کا ازالہ کیا جائے رہا ہے ۔