اب تک 55 ہزار 353 کارڈز موصول ہو چکے، ڈپٹی کمشنر

 اب تک 55 ہزار 353 کارڈز موصول ہو چکے، ڈپٹی کمشنر

اب تک 55 ہزار 353 کارڈز موصول ہو چکے، ڈپٹی کمشنرضلع بھر میں مجموعی طور پر 83 ہزار 889 مستحقین کی نشاندہی کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودہا میں وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان کارڈ پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا حسین احمد رضا چوہدری نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 83 ہزار 889 مستحقین کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 75 ہزار 306 افراد کارڈز کے لیے اہل قرار پائے ۔انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 55 ہزار 353 کارڈز موصول ہو چکے ہیں جبکہ 50 ہزار 842 کارڈز مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ صرف 4 ہزار 471 کارڈز باقی ہیں جو آئندہ 12 گھنٹوں میں حقداروں تک پہنچا دیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ تحصیل سطح پر بھی کارڈز کی تقسیم کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے ۔ سرگودہا میں 13 ہزار 615 ، کوٹ مومن میں 10 ہزار 563، ساہیوال میں 7 ہزار 271، سلانوالی میں 6 ہزار 316، شاہ پور میں 5 ہزار 267، بھیرہ میں 3 ہزار 916 جبکہ بھلوال میں 3 ہزار 894 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں یہ عمل شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی مستحقین تک بروقت سہولت پہنچ سکے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان کارڈ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا جن کی مسلسل محنت کے باعث تقسیم کا عمل تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ اور باقی ماندہ کارڈز بھی بروقت تقسیم کر کے اس فلاحی اقدام کو مکمل کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان اس سہولت سے محروم نہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں