کرپشن کے خاتمہ کیلئے آن لائن سسٹم اپ گریڈ کرنیکا عمل مکمل
پیدائش و اموات،نکاح نامہ، طلاق اور دیگر امور کی سرٹیفکیشن کا عمل مزید اپ گریڈ مگر کونسل دفاتر میں بائیو میٹرک مشینیں نصب نہ ہو سکیںیونین کونسل کے سیکرٹریز بائیو میٹرک کے مخالف ،چاپلوسی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوکر رہ گیا ، مشینوں کی تنصیب کا معاملہ لٹک گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں چیک اینڈ بیلنس بڑھانے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام امور کے آن لائن سسٹم کو اپ گریڈ کا عمل مکمل جبکہ کونسل دفاتر میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مختلف رکاوٹوں کی نذر ہو کر رہ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق یونین کونسل دفاتر میں رجسٹریشن کے معاملات کو شفاف اور سیکرٹریز کی دفاتر میں ہمہ وقت موجودگی یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کے بعد نادرہ اور ایف آئی ٹی بی کے مشترکہ پروگرام کے تحت پیدائش و اموات،نکاح نامہ، طلاق اور دیگر امور کی سرٹیفکیشن کے عمل کو مزید اپ گریڈ تو کر دیا گیا ہے مگر ضلع کے تمام 186یونین کونسل دفاتر میں بائیو میٹرک مشینیں نصب نہ ہو سکیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کے سیکرٹریز بائیو میٹرک کے مخالف ہیں جن کی چاپلوسی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہوکر رہ گیا ہے ،اس سلسلہ میں ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا تاہم تین ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ،اور بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب درمیان میں ہی لٹکی ہوئی ہے۔