میک اپ کا استعمال،فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کی بات کا جواب دیدیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کے میک اپ کے استعمال سے متعلق بیان پر لب کشائی کر دی،کچھ عرصہ قبل نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ میں فیصل یا ہمایوں سعید نہیں ہوں جو میک اپ کا استعمال کروں۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اگر نعمان اعجاز نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں مجھے نہیں لگتا کہ ان کا مقصد ہمیں طعنہ دینا تھا۔ شاید وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ وہ کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، اس لیے انہیں میک اپ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اداکار کے مطابق ادھوری بات ہمیشہ بحث کو جنم دیتی ہے ، اس لیے بات مکمل کرنی چاہیے ۔