جدہ میں لک ہاؤس پر افطار پارٹی چودھری محسن شاہ نواز رانجھا و ڈویژنل صدر چودھری شاہ نواز رانجھا کی شرکت

جدہ میں لک ہاؤس پر افطار پارٹی چودھری محسن شاہ نواز رانجھا و ڈویژنل  صدر چودھری شاہ نواز رانجھا کی شرکت

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سعودی عربیہ میں سیاسی و سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین مہر عبدالخالق لک کے ہاں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق MNA چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا اور ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا شریک ہوئے ۔

 پارٹی کا پرتپاک استقبال مہر عبد الرؤف لک، مہر عبدالخالق لک، مہر یحییٰ لک اور مہر امان اللہ لک نے کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔افطار پارٹی کے دوران چودھری محسن شاہ نواز رانجھا اور چوہدری شاہ نواز رانجھا نے سرگودھا اور پاکستان کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے میزبان مہر عبد الرؤف لک، مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں