ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت: طارق خان

 ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر امت  مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت: طارق خان

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )صحافی محمد طارق خان نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے تازہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال امت مسلمہ کے لیے ایک اہم امتحان ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو باہمی اختلافات ختم کر کے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ معیشت مضبوط ہو، باہمی تجارت فروغ پائے اور دفاعی نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو تاکہ بیرونی دباؤ کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں