ایران پر حملوں کیخلاف خوشاب میں شیعہ تنظیموں کا احتجاج

ایران پر حملوں کیخلاف خوشاب میں شیعہ تنظیموں کا احتجاج

ایران پر حملوں کیخلاف خوشاب میں شیعہ تنظیموں کا احتجاج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کا بڑا نقصان :مقررین

خوشاب (نمائندہ دنیا)جمہوری اسلامی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ضلع خوشاب کی شیعہ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔گزشتہ روز مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے مجلس وحدت مسلمین، شیعانِ حیدرِ کرار، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مرکزی انجمن حسینیہ جوہرآباد، عزاداری کونسل سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت مرکزی جامع مسجد حسینیہ جوہرآباد کے خطیب اور دیگر شیعہ اکابرین نے کی۔مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایک برادر اسلامی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں