شاہپور صدر:ایرانی قیادت کی شہادت پر احتجاجی ریلی
شاہپور صدر:ایرانی قیادت کی شہادت پر احتجاجی ریلی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی ،ایران پر حملے کی مذمت
شاہپور صدر (نامہ نگار)اسرائیلی و امریکی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر ایرانی قیادت کی شہادت پر شاہپور اور گردونواح میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر احتجاجی ریلی جامع مسجد ولی العصر سے نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی لاری اڈا اور مین سرگودھا روڈ تک پہنچی، جہاں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں صدر تحفظ عزاداری کونسل شاہپور ڈاکٹر نذر عباس، مولانا عون شیرازی، علامہ نصر قمی، یونس جعفری، سید سجاد شاہ، قمر شاہ، سید یوسف شیرازی، سید اسرار شاہ، سید الفت شاہ، سید نصر اللہ شاہ، سید غلام باقر شاہ، سید عمران باقر شاہ، سید اسد شاہ، سید غلام عباس شاہ، سید حسن رضا شاہ، سید ذوالفقار شاہ، سید ابرار شاہ، سید صداقت شاہ، سید محمد رضا شاہ، سید شوکت حسین شاہ، سید ضامن شاہ، سید وسیم عباس شاہ اور سید عارف حسین شاہ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
ریلی میں جھگیاں سیداں، کوٹلہ سیداں، جلالپور جاگیر، نتھووالا اور دیگر علاقوں کے شیعہ علماء، سول سوسائٹی، وکلاء، صحافی، سیاسی کارکنان، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او شاہپور سٹی نے کی۔مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اسرائیلی و امریکی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ ایک بڑی قیادت سے محروم ہو گئی ہے ۔احتجاج کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ڈی ایس پی شاہپور سرکل ملک شہزاد فیض، ایس ایچ اوز تھانہ شاہپور سٹی و صدر جھاوریاں اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ریلی کے ساتھ موجود رہی۔ ریلی کے باعث مین سرگودھا روڈ تقریباً ایک گھنٹہ تک ٹریفک کے لیے بند رہی۔